0

پاک فضایئہ کاتربیتی طیارہ گرکرتباہ، دوپائلٹ شہید

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک فضایئہ کا تربیتی طیارہ مشاق، گجرات کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق حادثے میں انسٹرکٹرمیجرعمر اور تربیتی پائلٹ لیفٹیننٹ فیضان شہید ہوچکے ہیں۔میجرعمرگجرات اور لیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلرکہار سے ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشاق طیارہ معمول کی تربیتی پروازپرتھا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔ حادثہ کی وجوہات جاننے کیلئے ثبوت وشواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں