پنجاب، ضلع سے باہر جانے کیلئے کورونا مریضوں کا ٹیسٹ کلیئر آناضروری قرار

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے ایک سے دوسرے ضلع جانے کے لیے کورونا مریضوں کا ٹیسٹ منفی آنا ضروری قرار دیدیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دوسرے اضلاع میں جانے کے لئے باقی افراد دفعہ 144 کے نفاذ پر عملدر آمد کریں،جبکہ فارم اے اور فارم بی صرف قرنطینہ مکمل کرنے اور صحتیاب ہوئے کورونا مریضوں کے لیے ہیں۔محکمہ داخلہ نے مزید بتایا کہ صرف قرنطینہ میں 14 دن مکمل کرنےوالوں کے لیے پر فارمہ جاری کیا جائے گا، قرنطینہ میں 14 دن رہنے اور ٹیسٹ منفی آنے پر ہی مریض اپنے صوبے میں آسکیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں