0

لاک ڈاؤن میں مزید توسیع ہوگی یا نہیں، فیصلہ آج ہوگا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کورونا وائرس کے پیش نظر جاری ملک بھر میں لاک ڈاؤن سے متعلق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں وزراءاعلیٰ، وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔اجلاس میں لاک ڈاؤن میں مزید توسیع ہوگی یا نہیں اس کا کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں لاک ڈاؤن میں جزوی نرمی پربھی غور کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق نیشنل کورآڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں 14 اپریل کے بعد تعمیراتی شعبہ کھولنے کےحتمی فیصلہ پر مشاورت کی جائے گی جبکہ کراچی سے فلائیٹ آپریشن شروع کرنے کا بھی فیصلہ متوقع ہے ۔سندھ حکومت کراچی سےفلائیٹ آپریشن شروع کرنے کے لیے قرنطینہ ٹیسٹنگ کی سہولیات سے آگاہ کرے گی ۔نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں میڈیکل آلات کی فراہمی اور کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد پر نیشنل مینجمنٹ ڈزاسٹر اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) حکام کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔اس اجلاس کے دوران معاون خصوصی برائے صحت کی جانب سے بھی کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز سے متعلق کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا، اجلاس میں بارڈرز کو تجارتی مقاصد کے لیے کھولنے کی تجاویز پر بھی غور ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں