وزیراعظم کی عوامی مسائل پر آن لائن کھلی کچہریاں لگانے کی ہدایت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کورونا وائرس کے پیش نظر عوامی مسائل کے حل کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے آن لائن کھلی کچہریوں کے انعقاد کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیر اعظم کی ہدایت پر10 وفاقی وزارتوں کے 24 اداروں کے لیے ایس او پیز تیار کرلیے گئے ۔ پی ایم ڈلیوری یونٹ نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے اعلی افسران کو ہدایات جاری کر دیں، وزیر اعظم نے پی ایم ڈیلیوری یونٹ کو کھلی کچہریوں کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم آفس کی جانب سے وزارتوں اور محکموں کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر فی الحال آن لائن کچہریوں کی اجازت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں