0

امریکا میں کورونا سے اموات دنیا میں سب سے زیادہ

اسلام آباد(نیو زڈیسک)امریکا میں کورونا سے ہونے والی اموات اور مریضوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہوگئی، گزشتہ روز بھی 1300 سے زائد افراد جان سے گئے، اموات 20 ہزار سے اوپر چلی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صرف نیویارک میں آج 783 افراد موت کا شکار ہوگئے، ریاست نے اب تک 8 ہزار سے زائد زندگیوں کو کھو دیا جبکہ نیوجرسی میں اموات 2 ہزار سے اوپر چلی گئیں اور مشی گن میں 12 سو سے زائد افراد اب تک لقمہ اجل بن چکے ہیں۔وائرس نے ملک بھر میں 5 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد کو جکڑلیا، نیویارک میں ہی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار سے اوپر جاچکی۔اسپتالوں کی صورتحال بتاتے ہوئے نرس رو پڑی اور کہا کہ جان لڑا کر بھی مریضوں کو بچا نہیں پارہے، اسپتال کے جس کمرے کا رخ کرتے ہیں وہاں لاشیں پڑی ہوتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں