0

بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو شہر یار آفریدی نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے کہا کہ لاک ڈاون میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے وزارت خارجہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ،اس وقت مختلف ممالک میں تبلیغی جماعت، زائرین، طلباء، قیدی اور اوورسیز پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، انہیں واپس لانا مشن ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں سمندر پار وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کے عمل کا جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےوزیر مملکت شہر یار آفریدی نے کہا کہ جس طرح دفتر خارجہ نے اور پاکستانی سفارتخانوں نے جس طرح دنیا بھر میں ایئرپورٹس پر موجود پاکستانیوں کا خیال رکھا ہے وہ قابلِ تحسین ہے اور اس پر شاہ محمودقریشی مبارکباد کے مستحق ہیں۔شہریار خان آفریدی نے کہا کہ لاک ڈاون میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئےوزارت خارجہ کی کاوشیں قابل تحسین اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی عکاس ہیں ،وزیر اعظم عمران پاکستانی سفارتخانےاور مشن جس طرح سمندر پار پاکستانیوں کو خوراک اور دیگر امداد پہنچا رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پرسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کی جلد از جلد وطن واپسی کو ممکن بنانے کیلئے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے،اس وقت مختلف ممالک میں تبلیغی جماعت، زائرین، طلبا، قیدی اور اوورسیز پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں ، انہیں واپس لانا مشن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں