0

کراچی، گھر میں فائرنگ سے 2 جاں بحق 3 زخمی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے ایک گھر میں پیش آئے فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 3 زخمی ہوگئے۔کراچی ویسٹ زون کے پیرآباد تھانے کی حدود کے ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بنارس چوک کے قریب کی پشتون مارکیٹ کی آبادی میں ایک گھر میں فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔اس دوران راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے نے اسپتال پہنچ کر دوران علاج دم توڑا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ، ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ آپسی تنازع یا دشمنی کی بنیاد پر پیش آیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں