کراچی، بیروزگار نوجوان کی خودکشی کی کوشش

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ون ڈی میں بیروزگاری سے تنگ نوجوان کی خودکشی کی کوشش جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کردیا گیاہے ۔پولیس کے مطابق فیضان نامی نوجوان نے گزشتہ روز جمعہ کی نماز کے بعد گھر کے باہر خود پر تیل چھڑک کر آگ لگائی تھی۔فیضان کے والد وسیم کے مطابق فیضان کافی عرصہ سے بیروزگار تھا، اس کو کوئی مستقل نوکری نہیں مل رہی تھی، لاک ڈائون سے قبل ہی فیضان بیروزگار ہوگیا تھا اور لاک ڈائون کے بعد میری بھی نوکری چلی گئی تھی۔پولیس کے مطابق فیضان سول اسپتال کے برنس وارڈ میں داخل ہے جہاں اسکی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں