لاک ڈاؤن، لاہور میں جرائم کی شرح کم ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا کے باعث جاری لاک ڈاؤن سے جرائم کی شرح کم ہوگئی، لاک ڈاؤن کے 15 روز میں شہر میں ایک ہزار 66 کیسز کم رپورٹ ہوئے۔لاہور پولیس کے ریکارڈ کے مطابق لاک ڈاؤن کے ایام میں 21 مارچ سے 5 اپریل تک شہر کے مختلف تھانوں میں 6 ہزار 360 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاک ڈاؤن سے پہلے 5 مارچ سے 20 مارچ تک شہر کے مختلف علاقوں میں 7 ہزار 426 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق لاک ڈاؤن کے پندرہ روز کے دوران 13 افراد قتل ہوئے جبکہ لاک ڈاؤن سے پہلے 15 روز میں مختلف علاقوں میں قتل کی 18 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔لاک ڈاؤن کے دوران چوری اورنقب زنی کی 536 وارداتیں اور لاک ڈاؤن سے پہلے 15روز میں چوری اور نقب زنی کی 691 وارداتیں ریکارڈ ہوئیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران زیادتی اور اغوا کی 16 وارداتیں ریکارڈ ہوئیں جبکہ لاک ڈاؤن سے پہلے15 روز میں زیادتی اور اغوا کی 24 وارداتیں ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں