چین سے مزید طبی سامان لے کر طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین سے 2 ہزار ٹیسٹنگ کٹس، 50 موبائل ایکسرے میشن،1 لاکھ کے این 95 ماسکس، 5 لاکھ میڈیکل ماسکس اور 10 ہزار سرجیکل گاؤن اسلام آباد پہنچ گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم) کے خریدے گئے سامان کی ایک اور کھیپ لے کر پی آئی اے کا طیارہ چین سے اسلام آباد پہنچ گیا۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے خریدے گئے سامان کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچی ہے۔یہ سامان این ڈی آر ایم ایف اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی جانب سے فراہم کردہ 50 ملین کی امدادی رقوم سے خریدا گیا تھا۔چین سے اسلام آباد پہنچنے والے جہاز میں 2000 ٹیسٹنگ کٹس، 50موبائل ایکسرے مشین، 1لاکھ KN-95 ماسکس، 5 لاکھ میڈیکل ماسکس، 10ہزار سرجیکل گاؤن شامل ہیں۔این ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق مزید اسکریننگ کٹس اور آئی سی یو وینٹی لیٹرز آئندہ پرواز وں کے ذریعے پاکستان پہنچ جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں