”شاہین آفریدی اس وقت دنیا کے بہترین باؤلرز میں سے ایک ہے اور ٹی 20 ورلڈکپ میں وہ۔۔۔“ بین ڈنک نے میگا ایونٹ سے پہلے ہی پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن میں لاہور قلندرز کی جانب سے شاندار کھیل پیش کرنے والے بین ڈنک نے شاہین شاہ آفریدی کو اس وقت دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز میں سے ایک قرار دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بین ڈنک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”شاہین شاہ آفریدی اس وقت دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز میں سے ایک ہیں جنہیں میں نے باؤلنگ کرتے ہوئے دیکھا۔ وہ نئے گیند کیساتھ بہت خطرناک ہیں کیونکہ وہ دونوں سمتوں میں ہی سوئنگ کرتے ہیں اور پھر ڈیتھ اوورز میں واپس آ کر بہترین یارکرز اور سلو بالز کے ذریعے بلے بازوں کو پریشان رکھتے ہیں۔“بین ڈنک کا کہنا تھا کہ ”میں شاہین شاہ آفریدی کو آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران کھیلتا دیکھنے کیلئے بہت زیادہ بے تاب ہوں کیونکہ وہ ایسے باؤلرز ہیں جو بہت آسانی سے ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر کا اعزاز حاصل کر سکتے ہیں۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں