پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 4695، اموات 66 ہوگئیں

لاہور (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں 54706 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2478 ٹیسٹ کے گئے، 284 نئے کیس سامنے آئے جبکہ 4 اموات رپورٹ ہوئیں۔اس موذی مرض میں مبتلا 66 افراد موت کی آغوش میں جا چکے ہیں، 45 کی حالت تشویشناک جبکہ 727 مکمل صحتیاب ہوئے۔ صوبہ پنجاب کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں 2287 کنفرم مریض ہیں۔ اس کے علاوہ اسلام آباد 107، صوبہ سندھ 1214، خیبر پختونخوا 620، بلوچستان 219، آزاد کشمیر 33 جبکہ گلگت بلتستان میں 215 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔صوبہ پنجاب میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18، اسلام آباد 1، صوبہ سندھ 21، خیبر پختونخوا 22، صوبہ بلوچستان 1، گلگت بلتستان 3 جبکہ آزاد کشمیر میں صفر ہے۔صوبہ پنجاب کی صورتحال ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق 700 زائرین سینٹرز، 696 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 80 قیدیوں، 804 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈی جی خان میں 220 زائرین، ملتان میں 457 زائرین، فیصل آباد میں 23 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ دریں اثنا رائے ونڈ مرکز میں 449، شیخوپورہ 9، منڈی بہاوالدین میں 13، سرگودھا 22، میانوالی 7، وہاڑی 25، راولپنڈی میں 6، جہلم میں 25 تبلیغی ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ننکانہ صاحب 2، گجرات 10، رحیم یار خان 4، بھکر 32، خوشاب 2، راجن پور 1، حافظ آباد 35، سیالکوٹ 19، لیہ 16، ناروال 3، بہاولنگر 9، فیصل آباد میں 6 تبلیغی ارکان میں اب تک کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کا بتانا ہے کہ عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 363 کنفرم مریض ہیں۔ ننکانہ 8، قصور 9، شیخوپورہ 3، راولپنڈی 64، جہلم 29، اٹک 1،چکوال 4، گوجرانوالہ 38، سیالکوٹ 27، ناروال 8، گجرات میں 99 شہریوں میں تصدیق ہوئی ہے۔حافظ آباد 12، منڈی بہاوالدین 8، ملتان 4، وہاڑی 13، فیصل آباد 28، چینیوٹ 8، ٹوبہ 2، جھنگ 1، رحیم یار خان 22، سرگودھا میں 8 شہریوں میں تصدیق ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں