امریکا کا وہ شہر جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعدادکئی ملکوں سے تجاوز کرگئی،ہلاکتوں کے تازہ اعدادوشمار بھی جاری

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا کوروناوائرس کا سب سے بڑا شکار بن چکا ہے، اگرچہ اب تک دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں تاہم امریکا میں تیزی سے بڑھتی ہلاکتوں او آئے روز ہزاروں نئے کیسز سامنے آنے کی وجہ سے وہاں ہلاکتوں کی تعداد میں ہوشربا اضافے کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں، اس وقت امریکہ میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز موجود ہیں۔نیویارک میں جمعرات کو تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10000 کے اضافے کے ساتھ 161504ہو گئی۔ اور اس طرح امریکہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد سپین (153000) اور اٹلی (143000) سے بڑھ گئی ہےامریکہ میں مجموعی طور پر 468895مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں اور اموات کی تعداد تقریباً 16697ہے۔ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے 1.6 ملین تصدیق شدہ کیسز اور 95000 اموات ہوئی ہیں۔اگرچہ نیویارک کی ریاست میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے لیکن وہاں ہلاکتوں کی تعداد (7000) سپین (15500) اور اٹلی (18000) سے کہیں کم ہے ، حالانکہ یہ تعداد چین کے سرکاری اعداد و شمار (3300) سے دوگنی ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے وقت میں عالمی ادارہ صحت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جب ملک میں ہزاروں افراد اس مرض سے ہلاک ہوچکے ہیں۔خیال رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک اس سے 95 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں