اب بھی کہو کپتان کو عوام کا خیال نہیں۔۔!!! حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف پیکج کو عید تک توسیع دے دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف پیکج کو عید تک کے لئے توسیع دے دی۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ ضرورت کے مطابق اس پیکج کو سات ارب تک توسیع دی جائے گی۔ حکومت سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔ ضروری اشیاءکی فراہمی کیلئےنگرانی کاعمل مؤثر بنا رہے ہیں۔وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر ریلیف پیکیج کو عید الفطر تک توسیع دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے یوٹیلٹی اسٹورز کے لئے ڈھائی ارب روپے کا پیکج منظور کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے اڑھائی ارب روپے کا پیکج منظور کیا گیا ہے، ضرورت کے مطابق اس پیکج کو 7 ارب تک توسیع دی جائے گی۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ پیکج کے تحت 10 ارب روپے یوٹیلٹی اسٹورزکو جاری ہو چکے، ہم عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے سستی اشیا کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ پیکج کے تحت 19 اشیاء رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوں گی، ضروری اشیاء کی فراہمی کیلئے نگرانی کا عمل موثر بنایا جا رہا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ مستحقین مستفید ہوں گے، متاثرین کو12 ہزار روپے کیش گرانٹ فراہم کی جارہی ہے۔ حکومتی پالیسیوں کا محورغریب اور پسماندہ طبقے کو ریلیف کی فراہمی ہے، امدادی سرگرمیوں میں مخیرحضرات کے جذبے کو سراہتے ہیں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ چودہ اپریل کے بعد لاک ڈائون کو توسیع دینی ہے یا جزوری کھولنا ہے اس بارے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، صورتحال میں بہتری نہ آئی تو مزید سختی کرنی پڑے گی۔اس موقع پر ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز نے بتایا کہ رمضان پیکج کے تحت 19 اشیا 20فیصد تک رعایتی نرخ پر فراہم کی جائیں گی، ہم موبائل یوٹیلٹی اسٹورز شروع کرنے جارہے ہیں جبکہ دیہی علاقوں میں مزید 200اسٹورز کھولنے کا فیصلہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں