0

چین سے مزید امدادی اور خریدا گیا سامان پہنچ گیا

کراچی(نیوز ڈیسک) پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا، این ڈی ایم اے کی جانب سے خریدے گئے سامان کی کھیپ بھی چین سے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ چین سے کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے مزید امدادی سامان پہنچ گیا، پرواز پی کے 8852 آج امدادی سامان لے کر بیجنگ سے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچی۔ امدادی سامان میں وینٹی لیٹرز، ماسک، حفاظتی لباس اور ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں۔ پی آئی اے کا ایک طیارہ چند روز قبل بھی چین سے امدادی سامان لے کر پہنچا تھا، قومی ایئر لائن کے ترجمان عبد اللہ خان نے کہا کہ پی آئی اے مشکل کی گھڑی میں قوم کے ساتھ ہے۔دوسری طرف این ڈی ایم اے کی جانب سے بھی خریدے گئے سامان کی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی ہے، چین سے خریدے گئے سامان میں 2000 ٹیسٹنگ کٹس، 50 موبائل ایکسرے مشین، ایک لاکھ این 95 ماسک، 5 لاکھ میڈیکل ماسک، 10 ہزار سرجیکل گاؤن، اسکریننگ کٹس اور وینٹی لیٹرز شامل ہیں، یہ سامان 50 بلین کی امدادی رقوم سے خریدا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں