0

زبردست خوشخبری۔!! ڈالر اتنا سستا ہوگیا کہ جان کر آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

کراچی (ویب ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 68 پیسے سستا ہو گیا، اسٹاک مارکیٹ میں 441 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ کاروباری ہفتے کے آج آخری روز امریکی ڈالر کی قدر پاکستانی روپے کے مقابلے 68 پیسے گر گئی جس کے بعد ڈالر 166 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا۔دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں 441 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 31 ہزار 396 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے گزشتہ روز بھی ڈالر گراوٹ کا شکار رہا جو انٹر بینک میں 57 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے کمی پر مشتمل تھا۔ ورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے اثرات معیشتوں پر بھی دکھائی دے رہے ہیں تاہم اس صورتحال میں بھی مسلسل روپے کی قدر میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور آج بھی ڈالر مہنگا ہو گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے اضافہ ہوگیاہے جس کے بعد ڈالر 168 روپے 30 پیسے پرفروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی حالات کچھ زیادہ اچھے دکھائی نہیں دے رہے ہیں کیونکہ کاروبار کے آغاز میں ہی مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہواتو 100 انڈیکس 31 ہزار 231 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس میں کمی واقع ہو نا شروع ہو گئی انڈیکس 47 پوائنٹس گر گیا ، کمی کے بعد 100 انڈیکس 31 ہزار 183 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے ۔18 روز کے دوران ڈالرتقریبا 9 روپے مہنگا ہواہے ، ڈالر کی قیمت میں اضافے سے قرضوں کے بوجھ میں 850 ارب روپے سے زائد اضافہ ہو گیاہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4072 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 58 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ، کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں اب تک 2030 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہیں تاہم ملک میں 467 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 14 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں