0

خود کو بہتر بنانے کا سب سے اچھا وقت قرنطینہ ہے، ماورا حسین

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ قرنطینہ کا یہ وقت ہمارے لیے خود کو بہترین بنانے کا سب سے اچھا وقت ہے۔گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ ماورا حسین نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں پُوری دُنیا کے لوگوں سے مخاطب ہوں کہ اِس مشکل گھڑی میں ناقابلِ برداشت، بدتمیز اور دوسروں پر تنقید کرنے والے نہ بنیں۔‘ماورا حسین نے لکھا کہ’مجھے معلوم ہے کہ ہم سب ہی ایک بدترین اور تاریکی دور سے گُزر رہے ہیں۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’یہاں میں یہ کہنا چاہوں گی کہ یہ وہ وقت ہے کہ جب ہم خود کو ایک بہتر انسان بنا سکتے ہیں۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’یہ ہمارے پاس ایک بہترین موقع ہے، دوسروں کے ساتھ مہربان بنیں۔‘ماورا حسین نے اپنے ٹوئٹ میں دو ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے اِس سے قبل ماورا حسین نے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں اُنہوں نے معروف گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں دی جانے والی اذان کی تعریف کی تھی۔ماورا حسین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’عاطف اسلم کی آواز میں اذان نے مجھ پر رقت طاری کردی ہے، ماشااللّہ۔‘ اُنہوں نے لکھا تھا کہ ’اللّہ سب خیر کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں