فیروز خان نے انسٹاگرام سے پھر بریک لے لیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)گزشتہ ماہ شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے سابق اداکار فیروز خان نے انسٹاگرام سے ایک بار پھر بریک لے لیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وہ اپنا تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال یا ڈی ایکٹیویٹ کر چکے ہیں ۔فیروز خان کے یوں اچانک انسٹاگرام سے غائب ہوجانے پر مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا تھا کہ ایسے میں انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کر کے مداحوں کی تشویش ختم کی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر فیروز خان نے تشویش میں مبتلا مداحوں کی پریشانی دور کرنے کے لیے ایک پیغام شئیر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ انسٹاگرام سے انہوں نے دوبارہ بریک لیا ہے۔مداحوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے فیروز خان کا کہنا تھا کہ ’گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، یہ ایک اور بریک ہے کیونکہ سوشل میڈیا پر کچھ زیادہ ہی فعال تھے تو وقفہ ضروری تھا۔‘گزشتہ ماہ کی ابتداء میں ہی فیروز خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور باقی زندگی اسلام کی تعلیمات کی تبلیغ میں گزارنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔واضح رہے کہ جیو ٹی وی کے ڈرامے ’خانی‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے فیروز خان کا ڈرامہ ’عشقیہ‘ آج کل نجی چینل سےنشر کیا جارہا ہے جبکہ عیدالفطر میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹچ بٹن‘ میں بھی فیروز خان اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں