اوپیک اجلاس میں تیل پیداوار میں کمی پر اتفاق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اوپیک پلس اجلاس میں تیل پیداوار ایک کروڑ بیرل یومیہ کم کرنے پر اتفاق ہوگیا، دیگر پیداواری ملکوں نے بھی 50 لاکھ بیرل یومیہ کمی کا منصوبہ بنا لیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارہ کے مطابق تیل کی پیداوار میں کمی اگلے ماہ سے نافذالعمل ہوگی،جبکہ دیگر پیداواری ملکوں نے یومیہ کمی کا منصوبہ بنا یا ہے۔دوسری جانب پیداوار میں کمی پر اتفاق کے باجود دوران ٹریڈنگ تیل و گیس قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 10 فیصد کمی کے ساتھ تقریباً 23 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود رہا۔برینٹ خام تیل 4 فیصد کمی سے ساڑھے 31 ڈالر فی بیرل ہے،گیس قیمت میں بھی 3 فیصد کمی ہوئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودیہ روس رضامندی کے باوجود قیمت میں کمی میکسیکو کے واک آؤٹ کے سبب ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں