ٹوئٹر پرشعیب ملک اوررمیزمیں جنگ چھڑ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹویٹر پر شعیب ملک اور رمیز راجہ میں جنگ چھڑ گئی، ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیے جانے پر آل راؤنڈر کے مذاق نے سابق کپتان کو بھڑکا دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ اوپنر اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے گذشتہ دنوں کہا تھا کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کو ریٹائر ہوجانا چاہیے، اسی میں پاکستان کرکٹ کی بہتری ہے، نوجوان کرکٹرز کا ایک پول موجود ہے، ہمیں اب آگے کی طرف دیکھنا چاہیے۔ جواب میں شعیب ملک نے بھی سوشل میڈیا پر مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ رمیز بھائی میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں،ہم تینوں کا کیریئر ہی اختتام کے قریب ہے، آئیے مل کر عزت سے ریٹائر ہوں،کیا اس کو 2022میں پلان کریں؟ اس پر رمیز کو غصہ آ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں