0

عوام نمازِ جمعہ کیلئے تصادم نہ کریں، پاکستان علماء کونسل

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان علماء کونسل نے کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے حوالے سے اپیل کی ہے کہ عوام نمازِ جمعہ کےلیے انتظامیہ اور پولیس سے تصادم نہ کریں۔پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام نمازِ جمعہ کے بجائے گھروں میں نمازِ ظہر ادا کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام مکاتبِ فکر کے علماء متفق ہیں کہ موجودہ حالات میں اجتماعات سے گریز کرنا چاہیے، شریعتِ اسلامیہ تکلیف دینے اور لینے سے بچنے کا حکم دیتی ہے۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے یہ بھی کہا ہے کہ رمضان المبارک میں تراویح اور نمازسے متعلق آج حکومت کو اپنا مؤقف پیش کریں گے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے تاہم گزشتہ جمعہ کی طرح آج بھی سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں دوپہر 12 سے ساڑھے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔محکمۂ داخلہ سندھ نے آج نمازِ جمعہ کے اجتماعات محدود رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران تمام کاروباری سرگرمیاں اس عرصے میں بند رہیں گی جبکہ شہریوں کو آنے جانے اور کسی قسم کی مذہبی تقریبات کی اجازت نہیں ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں