لیسکو کی جانب سے اورنج ٹرین آزمائشی سروس کے دوران استعمال ہونے والی بجلی کا بل جاری،رقم جان کر آپ سر پکڑ لیں گے

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو)نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کو آزمائشی سروس کے دوران استعمال ہونے والی بجلی کی بنیاد پر دو کروڑ روپے کے بل جاری کر دیئے ہیںنجی ٹی وی کے مطابق لیسکو نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کو گزشتہ ماہ کا بل جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی نے اورنج لائن انتظامیہ کو دو کروڑ روپے کا بل ارسال کیا ہے، اورنج لائن میٹرو ٹرین میں آزمائشی سروس کے دوران بجلی استعمال ہوئی تھی ۔ذرائع کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ٹھیکیدار اب تک آٹھ کروڑ روپے کے بل ادا کر چکے ہیں۔ کمپنی کی باغبانپورہ اور اقبال ٹاون ڈوژن کی جانب سے بل جاری کیے گئے۔ اقبال ٹان میں ساڑھے چار لاکھ جبکہ باغبانپورہ ڈویژن میں چار لاکھ یونٹس استعمال ہوئے۔ خیال رہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سالانہ 14 کروڑ 30 لاکھ یونٹ بجلی استعمال کرے گی جس کے لیے پنجاب حکومت نے منظوری بھی دے رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق ماہانہ ایک کروڑ 19 لاکھ 16 ہزار 666 یونٹ بجلی کی کھپت ہوگی اور یومیہ 3 لاکھ 97 ہزار 222 کلو واٹ آور بجلی استعمال کرنے والی میٹرو ٹرین کو فی یونٹ بجلی 22 روپے کے حساب سے فراہم کی جائے گی۔دوسری جانب اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں بجلی کے میٹرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ لیسکو نے افتتاحی تقریب اور آزمائشی سروس سے قبل بجلی کے میٹر نصب کیے تھے، دونوں تقاریب ہونے کے بعد لیسکو کے میٹرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ بھی سامنے آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں