عدنان صدیقی کی کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی لباس بنانے کی ویڈیو وائرل

کراچی(نیوز ڈیسک) معروف اداکار عدنان صدیقی کی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کا حفاظتی لباس بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔عدنان صدیقی نے لاک ڈاؤن کے روز سے اپنے آپ کو قرنطینہ میں رکھا ہوا ہے اور لوگوں کو ویڈیو کے ذریعے پیغام دینے میں مشغول ہیں، تاہم اب انہوں نے ڈاکٹروں کے لئے کورونا وائرس سے بچاؤ کا حفاظتی لباس بنانے شروع کر دیئے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں عدنان صدیقی کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے ڈاکٹروں کے لئے سلائی مشین کے ذریعے لباس تیار کر رہے ہیں۔ جس میں وہ خود بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ لباس کورونا وائرس کے متاثرین کی حفاظت کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لئے ہے کیوں کہ موجودہ صورتحال میں یہ حفاظتی لباس بہت ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں