آئی سی یو میں داخل برطانوی وزیر اعظم کی صحت کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

لندن (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس میں مبتلا برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو طبیعت میں بہتری آنے پر آئی سی یو سے جنرل وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔ جمعرات کی شام بورس جانسن کو آئی سی یو سے جنرل وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے، انہوں نے آئی سی یو میں 3 روز گزارے ہیں۔ جنرل وارڈ میں بھی ڈاکٹرز ان کی نگرانی کرتے رہیں گے ۔بی بی سی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ہاؤس 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن کے حوصلے بلند ہیں ، ان کا سینٹ تھامس ہسپتال لندن میں علاج جاری ہے، انہیں آکسیجن دی گئی ہے۔ بورس جانسن کو اتوار کے روز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں پیر کو انتہائی نگہداشت وارڈ شفٹ کردیا گیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ بورس جانسن کو آکسیجن ضرور دی جارہی ہے لیکن انہیں وینٹی لیٹر پر نہیں رکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں