0

بیٹا بھی ماں کے نقش قدم پر چل پڑا، ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے صاحبزادے کی تصویر وائرل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان کی نئی تصویر شیئر کردی جس میں اس نے ریکٹ اٹھایا ہوا ہے۔پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ نے اذہان کی جو تصویر شیئر کی اس میں وہ ریکٹ تھامے سوچ میں گم دکھائی دے رہا ہے، پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کمنٹس میں لکھا کہ ’ماشاءاللہ یہ بہت پیارا ہے‘۔شائقین میں اب یہ بحث ہورہی ہے کہ اذہان اپنی والدہ کی طرح ٹینس پلیئر بنیں گے یا اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کرکٹ کھیلیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں