0

کورونا قیمتی جان لے گیا۔!!! عالمی شہرت یافتہ نیوز اینکر وائرس سے ہلاک۔۔۔ انڈسٹری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں مقیم دبئی کے معروف نیوز اینکر رچرڈ کورام کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے چینل 33 کے شہرت یافتہ نیوز اینکر رچرڈ کورام کورونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ کے ایک اسپتال میں دم توڑ گئے۔رچرڈ کورام 80 کی دہائی میں شہرت کی بلندیوں پر تھے جب وہ چینل 33 میں نیوز اینکر تھے اور ریڈیو پر بھی ایک پروگرام کی میزبانی کرتے تھے۔ نیوز اینکر اور ریڈیو میزبان ہونے کے ساتھ ساتھ رچرڈ کورام نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر ایونٹ منیجمنٹ کمپنی بھی کھولی اور متحدہ عرب امارات میں فن و ثقافت سے متعلق کئی شوز بھی منعقد کرائے وہ کچھ برسوں سے برطانیہ میں ہی مقیم تھے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 55 ہزار تجاوز کرگئی ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار ہوگئی ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں