گلگت بلتستان، 5 ماہ کی بچی اور ماں کورونا سے صحت یاب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان کے ضلع نگر میں5 ماہ کی بچی اور ماں کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئیں۔ڈپٹی کمشنر نگر کے مطابق صحت یاب ہونے پر ماں اور ننھی بچی کو اسپتال سے ان کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ضلع بھر میں اب تک 22 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے اب تک 213 مریض سامنے آئے ہیں جب کہ 3 افراد اس وائرس کے باعث اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دوسری جانب پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 63 ہو گئی ہے، جبکہ کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 4 ہزار 322 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے ملک بھر میں 3 ہزار 699 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 25 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 560 افراد اب تک اس موذی مرض سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں