0

برطانوی وزیر اعظم آئی سی یو میں بدستور زیرعلاج

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے برطانیہ کے وزیر اعظم اب بھی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔ تاہم ڈاکٹرز ان کی حالت میں بہتری کے بارے میں بتا رہے ہیں۔برطانیہ کے وزیر خزانہ رشی سونک کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ وزیر اعظم بورس جانسن کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔بورس جانسن کو تیز بخار اور کھانسی کی شکایت پر گزشتہ اتوار کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد طبیعت مزید خراب ہونے پر انہیں پیر کو آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ 55 سالہ برطانوی وزیر اعظم کا 2 ہفتے قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں