0

لاک ڈاؤن، شب برأت پر مساجد میں اجتماعات نہیں ہوئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)رحمتوں اور برکتوں والی شب برأت پر گھروں میں گزشتہ رات خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔تاہم لاک ڈاؤن کے باعث مساجد میں اجتماعات نہیں ہوئے۔لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں ملکی سلامتی اور کورونا وائرس سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔شب برأت کے موقع پر سندھ میں بھی لاک ڈاؤن میں سختی رہی، کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر مذہبی اجتماعات اور قبرستان جانے پرپابندی عائد رہی، مزارات پرعوام کا داخلہ بھی ممنوع قرار دیا گیا تھا جبکہ پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا۔کراچی کے سخی حسن قبرستان کے باہر شہریوں کا رش رہا، پولیس نے شہریوں کو داخل ہونے سے روک دیا، جس پر شہریوں نے قبرستان کے داخلی دروازے پر ہی فاتحہ پڑھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں