کوئٹہ: غیر حاضر اہلکار کی فائرنگ سے ASI جاں بحق

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں چھاپے کے دوران بلوچستان کانسٹیبلری کے غیر حاضر اہلکار کی فائرنگ سے بروری تھانے کا اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق بدھ کی شب بروری تھانہ کے اے ایس آئی برات علی کی سربراہی میں بروری پولیس نے بلوچستان کانسٹیبلری اہلکار حیدر علی کے خلاف اسکی اہلیہ کی جانب سے دائر مقدمے میں گرفتار ی کے لئے اسکے گھر پر چھاپہ مارا تو حیدر علی نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی برات علی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں