میں سوتے ہوئے اکثر باتیں کرتی ہوں، اذلان بہت محظوظ ہوتا ہے: ماہرہ خان

لاہور (ویب ڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس پھیلا ہوا ہے جبکہ اس مہلک وباء کے باعث کھیلوں سمیت شوبز شخصیات گھروں میں خود کو قرنطینہ کیے ہوئے ہیں، تاہم پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کے سوالات پر اپنے حوالے سے بہت ساری وہ بات بتا دیں جنہیں اس سے پہلے کوئی نہیں جانتا تھا۔یاد رہے کہ دیگر اداکاروں کی طرح ماہرہ خان نے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ان دنوں خود کو گھر میں محدود کیا ہوا ہے اور وہ اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں۔ایک صارف نے ماہرہ سے پوچھا کیا اگر آپ کو سوتے ہوئے بولنے کا موقع ملے تو کیا بات کریں گی۔ماہرہ خان نے بتایا کہ میں سوتے ہوئے اکثر باتیں کرتی ہوں جن سے میرا بیٹا اذلان بہت محظوظ ہوتا ہے اور پھر جب میں سو کر اٹھتی ہوں تو وہ ساری باتیں مجھے بتاتا ہے۔ٹویٹر پر ایک اور نے ماہرہ کے سامنے جھاڑو، پَوچھا، کھانا پکانا تین کام رکھے اور پوچھا کہ ان میں سے زیادہ مشکل کیا لگتا ہے۔ ادکارہ نے جواب دیا کہ میں پونچھا اور کھانے بنانے میں مہارت رکھتی ہوں مگر میرے خیال میں صفائی (ڈسٹنگ) مشکل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں