0

کپتان نے وعدہ پورا کر دیا۔!! عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز کو کتنے ارب روپے جاری کردیئے گئے؟ غریب عوام وزیراعظم کو دعائیں دینے لگے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے لیے 10 ارب روپے جاری کردیے۔ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز عمر لودھی کے مطابق حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 50 ارب مختص کیے ہیں اور ان 50 ارب روپے میں سے 10 ارب روپے وزارت خزانہ نے جاری کر دیے ہیں۔عمر لودھی نے بتایا کہ رواں ماہ کے پہلے 4 روز یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2 ارب 30 کروڑ کی ریکارڈ سیل ہوئی جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر صارفین کی تعداد میں کئی سو گنا اضافہ ہوا ہے۔ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی مسلسل رہے۔انہوں نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 67 روپے فی کلو فروحت کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں