0

سرفراز بابر کو نا ئب کپتان بنائے جانے پر خوش

لاہور( نیوز ڈیسک ):پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی سری لنکا کے خلاف سیریز میں بہترین کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا جائے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے ساتھ ان کی قیادت کی مدت مکمل ہوئی تھی اور وہ اس حوالے سے مطمئن تھے کیوں کہ انہیں یقین تھا کہ جو بھی ہوگا اچھا ہوگا۔سرفراز احمد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان برقرار، نائب کپتان کا بھی اعلان ۔انہوں نے کہا کہ کپتان کی مدت کا تعین کرنا ان کا اختیار نہیں، ابھی انہیں وائٹ بال کرکٹ کی کپتانی ملی ہے، بورڈ جس کو بھی بہتر سمجھے گا اسکو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردے گا۔ان کا کہنا ہے کہ سب سے اہم بات ان کیلئے بطور کپتان بورڈ کے ساتھ روابط ہے، ورلڈ کپ میں بھی بورڈ کے ساتھ ان کا مسلسل رابطہ تھا اور وہ ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہے تھے۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ دو اہم فاسٹ بولرز کی طویل مدت کی کرکٹ سے کنارہ کشی کے بعد اب دیکھنا ہوگا کہ وکٹ ٹیکنگ بولرز کون ہیں، یاسر شاہ کے ساتھ بھی ایک سپورٹنگ اسپنر کو ٹیم میں شامل کرنا ہوگا۔ایک سوال پر وکٹ کیپر بیٹسمین نے بابر اعظم کو نائب کپتان بنانے کے فیصلے کو بھی سراہا اور کہا کہ بابر ان کے ساتھ سلپ پر فیلڈنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی بابر اعظم سے کافی اچھی ہم آہنگی ہے، وہ پہلے بھی اکثر اوقات بابر سے مشورہ لیا کرتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں