لاک ڈاؤن مؤثر رہا تو کورونا کیسز نہیں بڑھیں گے، پروفیسر خالد گوندل

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر خالد گوندل کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن مؤثر رہا تو ملک میں کورونا وائرس کے کیس نہیں بڑھیں گے۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد گوندل کورونا وائرس کی موجودہ صورتِ حال کے بارے میں اظہارِ خیال کر رہے تھے۔ملک میں کورونا کیسز 4 ہزار 72، ہلاکتیں 58انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی پہچان پاکستانی ڈاکٹرز ہیں، یہی پاکستانی ڈاکٹرز کورونا وائرس سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے یہ بھی کہا کہ15 اپریل تک لاک ڈاؤن رہے گا تو امید ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں میں کمی آئے گی۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 72 جبکہ اس سے ہلاکتوں کی تعداد 58 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے 485 مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں، 3 ہزار 529 افراد اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 28 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں