0

وزیراعظم عمران خان کا بورس جانسن کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور دعا کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کے نام لکھے گئے خط میں وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی جانب سے درپیش چیلنجوں پر قابو پانے اور ایک محفوظ دنیا کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کورونا وائرس سے متاثرہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو حالت خراب ہونے پر آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا تھا۔ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم بورس جانسن کو ڈاکٹروں کی ہدایات کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں