کورونا نے دنیا بھر میں 14 لاکھ سے زائد افراد کو جکڑ لیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 14 لاکھ سے زیادہ افرادکو جکڑ لیا ہے۔ اب تک 81 ہزار سے زائد مریض موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔ وائرس نے امریکا اور یورپ کو بھیانک صورت حال میں دھکیل دیا۔خبر ایجنسی کے مطابق یورپ میں اٹلی اور اسپین کے بعد کورونا وائرس نے اب فرانس پر پنجہ گاڑھا ہے جہاں ایک ہی دن میں 1400 اموات کا خوفناک ہندسہ سامنے آیا ہے۔ اب تک 10 ہزار سے زائد زندگیاں جاچکی ہیں اور مریضوں کی تعداد میں فرانس اب چوتھے نمبر پر ہے۔دوسری جانب اسپین میں وائرس نے 556 زندگیاں چھین لیں اور اب ایک لاکھ 40 ہزار مریضوں کے ساتھ وہ دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا اور اموات 14 ہزار کے قریب پہنچ گئیں۔ اٹلی میں بھی مزید 604 لوگ جان سے گئے۔برطانیہ مسلسل بدترین حالت کا شکار ہے، 786 افراد ایک روز میں زندگی گنوا بیٹھے۔ بیلجیم میں 400، نیدر لینڈز میں 203، سوئیڈن میں 114 اموات سامنے آئیں۔ادھر امریکا میں وائرس نے ایک روز میں 1400 سے زیادہ زندگیاں چھین لیں، صرف ریاست نیویارک میں 781 افراد جان سے گئے، نیویارک میں مجموعی طور پر 5 ہزار 800 سے زائد اموات کے بعد صورت حال اتنی بگڑ گئی ہے کہ انتظامیہ نے پارکس میں دس دس تابوت ایک ساتھ سپرد خاک کرنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں