رپورٹ میں میری ذات پر کوئی الزام نہیں، سمیع اللہ چودھری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب کے سابق وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے کہا ہے کہ انکوائری رپورٹ میں میری ذات پر براہ راست کوئی الزام نہیں، میں نے اعلیٰ اخلاقی اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے استعفیٰ دیا ہے۔لاہور میںنجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سمیع اللہ چودھری نے کہا کہ مجھ پر اپنے محکمے میں اصلاحات نہ لانے کا الزام ہے۔ جلد وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرکے اصل حقائق ان کے سامنے رکھوں گا۔انہوں نے کہا سوا سال میں 4 فوڈ سیکرٹری تبدیل ہوئے، اس دوران کچھ اصلاحات متعارف کرائی گئیں اور کچھ کیلئے کوشش کی گئی باقی کچھ لوگوں کو میرا وزیر بننا پسند نہیں تھا، وقت آنے پر سازش میں ملوث قوتوں کو بے نقاب کروں گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں