0

نجی ہائوسنگ کے 16 سیکیورٹی گارڈز میں کورونا وائرس کی تصدیق، لاک ڈاؤن کی تیاریاں شروع

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں رائیونڈ کے نزدیک نجی ہائوسنگ کے 16 سیکیورٹی گارڈز میں کوروناوائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ رائیونڈ کے قریب نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں 16 سیکیورٹی گارڈز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد فارم ہائوس میں موجود افرادکو کورونا ٹیسٹ کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں رینجرز اور پولیس تعینات کرکے سوسائٹی کو لاک ڈاون کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 1918 ہوگئی ہے اور 15 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں