0

امریکا کی کلوروکوین نہ بھیجنے پر بھارت کو جوابی کارروائی کی دھمکی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) امریکا نے بھارت کو کلوروکوین نہ بھیجنے کی صورت میں جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی۔صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں بات کرتے ہوئے بھارت سے کہا کہ اگر کلوروکوین کی سپلائی نہیں کی جاتی تو پھر ان کے خلاف جوابی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ امریکی صدرنے بھارت کی جانب سے اس دوا کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کے بعد نریندر مودی کو کال کی تھی۔ کلوروکوین ملیریا کے خلاف استعمال کی جانے والی سب سے مؤثر اور قدیم دوا ہے۔واضح رہے کہ بعض حالات میں ملیریا کے خلاف استعمال ہونے والی دوائیں کورونا کیلئے بھی موثر ثابت ہوئی ہیں، جس کے سبب امریکہ نے بھارت سے کلوروکوین بھجوانے کا کہا تھا تاہم بھارت نے انکار کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں