اداکارہ مہوش حیات نے بالی وڈ میں کام نہ کرنیکی وجہ بتا دی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ اور تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات نے بالی وڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پہلے ہی اتنا معیاری کام مل رہا تھا کہ مجھے بالی وڈ میں کام کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر بھی مختلف موضوعات پر اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئے نظر آتی ہیں جب کہ اداکارہ نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے اینجیلینا جولی کے شو میں انٹرویو بھی دیا ہے جوکہ جلد نشر ہوگا۔اب مہوش حیات نے ایک ویب شو میں انٹرویو دیا جس دوران میزبان نے ان سے بالی وڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ پوچھی۔میزبان کے سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ مجھے پاکستان میں پہلے ہی اتنا معیاری کام مل رہا تھا کہ مجھے بالی وڈ میں کام کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنے ملک سے ہی بے شمار عزت ملتی ہے، میرے لیے سب سے ضروری عزتِ نفس ہے، جب آپ بالی وڈ میں کام کرتے ہیں تو وہاں کوئی عزت نفس نہیں ہوتی۔مہوش حیات کا کہنا تھا کہ بالی وڈ میں کام کرنے کے بعد آپ وہاں اپنی فلموں کے پریمئیرز میں شرکت نہیں کرسکتے تو جہاں عزتِ نفس نہ ہو اور صرف پیسہ اور شہرت ہو میرے لیے یہ بالکل اہمیت نہیں رکھتا۔دوسری طرف کورونا وائرس کے باعث خود کو قرنطینہ کیا ہوا جبکہ اس دوران نے ویڈیو شیئر کر کے سب کو حیران کر ڈالا۔پاکستانی اداکارہ نے کورونا وائرس کے باعث گھر میں قرنطینہ کیے کے دوران ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ قرنطینہ میں محظوظ ہو رہی ہیں۔ٹویٹر پر ایک اور ویڈیو میں انہوں نے اپنا پسندیدہ گانا گایا اور اپنی خوبصورت سے شائقین کے دل جیت لیے جبکہ ٹویٹر پر مختلف ٹویٹ بھی کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں