0

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ،محمد عباس دسویں نمبر پر براجمان

دبئی( نیوز ڈیسک ):تفصیلات کے مطابق 29 سالہ تیز گیند باز گزشتہ سال آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر براجمان تھے تاہم پاکستان کی ٹیم اس دوران کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلی جس کی وجہ سے وہ درجہ بندی میں نیچے آ گئے ہیں۔تازہ ترین رینگنگ کی فہرست میں 770 پوائنٹس کے ساتھ محمد عباس دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔ ان کے علاوہ لیگ اسپنر یاسر شاہ 16 ویں نمبر پر موجود ہیں۔بلے بازوں کی ٹاپ ٹین کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایشیز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے بلے باز اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ باولنگ میں پٹ کمنز پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں