دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ سے زائد، جاں بحق افراد کی تعداد 73 ہزار سے زائد ہوگئی

پیرس (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کا شکار افراد کی تعداد 13 لاکھ سے زائد ہے اور مجموعی طور پر 73 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں، یورپ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ کے قریب پہنچ گئی اور 50 ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں، امریکہ میں ساڑھے 3 لاکھ افراد متاثر ہوئےاور 10 ہزار سے زائد اموات ہوئیں، اسی طرح ایشیا میں 1 لاکھ سے زائد افراد وائرس کا شکار ہوئے اور ساڑھے 4 ہزار کے قریب ہلاکتیں دیکھنے کو آئیں، مشرق وسطی فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہے جہاں پر 80 ہزار کے قریب افراد متاثر اور 4 ہزار کے قریب ہلاک ہوئے ہیں، بحرالکاہل میں سب سے کم کیسز اور ہلاکتیں ریکارڈ ہوئی ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس نے مجموعی طور پر 208 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور یورپی ممالک سب سے زیادہ مہلک وباء سے متاثر ہوئے ہیں جہاں پر اب تک مجموعی طور پر 7 لاکھ کے قریب افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں، ان میں اٹلی ٹاپ پر ہے جہاں پر 15877 ہلاکتیں اور 1 لاکھ سے زائد افراد وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں، اسی طرح اسپین دوسرے نمبر پر ہے جہاں پر اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور 1 لاکھ سے زائد متاثرین ہیں۔اس کے بعد امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں پر وباء کا شکار افراد کی تعداد ساڑھے 3 لاکھ ہے جبکہ 10 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں، ایشیا میں مجموعی طور پر 119955 افراد وباء سے متاثر ہوئے ہیں اور 4239 ہلاکتیں ہوئی ہیں، مشرق وسطی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار کے قریب پہنچ گئی جبکہ 4 ہزار کے قریب ہلاکتیں ہوئیں، لاطینی امریکہ اور کیریبین میں 33 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں اور ہزار سے زائد اموات ہوئیں، افریقی ممالک میں 9 ہزار سے زائد کیسز اور 500 کے قریب ہلاکتیں دیکھنے کو ملیں جبکہ بحرالکاہل میں سب سے کم کیسز اور ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں جہاں پر اب تک 7 ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے اور 45 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں