دوستی ہوتو ایسی!! مشکل گھڑی میں جاپان پاکستان کیساتھ کھڑا ہے۔۔۔ کورونا سے نمٹنے کیلئے جاپان کا پاکستان کو تکنیکی امداد فراہم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے جاپان کے سفیر سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور جاپان کے سفیر کی ملاقات میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور اس کے اثرات پر بات چیت کی گئی۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میںجاپان پاکستان کے ساتھ ہے۔ ملاقات کے دوران جاپانی سفیر نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو ہر ممکن تکنیکی امداد فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان میں جاپانی سرمایہ کاروں کو درپیش مشکلات پر بھی بات چیت کی گئی۔ جاپان کی حکومت نے کرونا وائرس سے نبردآزما پاکستان کو 21 لاکھ 60 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔ وفاقی دارالحکومت میں قائم جاپانی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق جاپان کی جانب سے پاکستان کو 2.16 ملین ڈالر کی امداد دی جائے گی۔ سفارت خانے کے مطابق پاکستان کو امداد اقوام متحدہ، آئی او ایم کے ذریعےفراہم کی جائے گی جس کا مقصد کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔ جاپانی سفارت خانے نے اس امید کا اظہار کیا کہ رقم سے پاکستان کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہواگا اور مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں آلات اور دیگر سامان فراہم بھی کیا جائے گا۔ جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف پاکستان کی کاوشیں اور اقدامات قابلِ تعریف ہیں، جاپان ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، پولیوکےخاتمےکے حوالے سے بھی جاپان نے بھرپور تعاون کیا۔ اسلام آباد میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے جاپان کے سفیر سے ملاقات کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں