سوئی ناردرن گیس کا قابلِ تحسین اقدام۔! عوام کو زبردست ریلیف مل گیا۔۔۔

راولپنڈی (ویب ڈیسک) سوئی ناردرن گیس کی جانب سے گھریلو صارفین کے بل اقساط میں جاری کرنے کااعلان کیا گیا ہے ۔ سوئی ناردرن گیس کے ترجمان کے مطابق گھریلو صارفین کے مارچ کے مہینے کے بل اقساط میں جاری کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ مارچ کے مہینےکے بل کسی بھی بینک میں 3 اقساط میں جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ سوئی ناردرن گیس کے ترجمان کے مطابق تین اقساط میں بل وصولی کے سلسلے میں تمام بینکس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ترجمان سوئی ناردرن گیس کا کہنا ہے کہ یہ رعایت صرف 2 ہزار روپے تک کے گیس بل پر دی گئی ہے۔ حکومت کی ہدایات پر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کیلیے مارچ کے بل اقساط میں جاری کرنے کا آغاز کردیا ہے۔ ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ مارچ کابل کسی بھی بینک میں 3اقساط میں جمع کرایاجاسکتاہے، 3 اقساط میں بل وصولی کے سلسلے میں بینکس کو ہدایات جاری کردی گئیں ، یہ سہولت صرف 2ہزار روپے تک کے گیس بل پردی گئی ہے۔ یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 15 روپے کی فوری کمی کی گئی ہے، بجلی اور گیس کے بل قسطوں میں ادا کیے جاسکتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے اثرات سے نمٹنے کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، 300 یونٹ تک گیس اور بجلی کے بل 3 ماہ تک قسطوں میں لیے جائیں گے، ہرخاندان کو 4 ماہ تک ماہانہ 3 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں