اقرا عزیزبھی قرنطینہ میں کھانا پکانے لگیں

کراچی (ویب ڈیسک) دلکش اداکارہ اقرا عزیز بھی اب قرنطینہ کے دوران کھانے پکانے لگیں۔کورونا وائرس کے باعث بہت سے فنکاروں نے قرنطینہ میں منفرد مصروفیات ڈھونڈ لی ہیں جن کوکرنے میں وہ دلچسپی کے ساتھ مصروف عمل ہیں۔ اداکارہ اقرا عزیزنے فوٹوگرافی سیکھنے کے ساتھ ساتھ اب کھانا پکانا بھی شروع کردیا ہے۔اداکارہ نے گزشتہ روزآلوکوفتے کے تیارسالن کی تصویرشیئرکی تھی جس پرمداحوں نے کھانے کے خوش شکل ہونے کی خوب تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں