0

رواں برس کورونا وائرس کا خاتمہ ممکن نظرنہیں آتا، امریکی سائنس داں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)متعدی امراض کے امریکی ماہر نے رواں برس کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کے مشیر صحت، وہائٹ ہاؤس کی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے رکن اور امریکا کے قومی ادارہ برائے الرجی اور متعدی امراض کے سربراہ ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے ایک امریکی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ غالب امکان ہے کورونا وائرس موسمی نوعیت اختیار کرلے گا کیوں کہ عالمی سطح پر اس کی مکمل بیخ ممکن نظر نہیں آتی۔ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا تھا کہ اس سال پوری دنیا سے کورونا وائرس وبا کا خاتمہ مشکل نظر آتا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ زکام کے اگلے موسم میں یہ وبا امریکا میں ایک بار پھر سر اٹھا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں