برطانیہ، بارڈر سیکیورٹی نےPIAکا جہاز روک لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے 24 رکنی فضائی عملے کو برطانیہ کی بارڈر سیکیورٹی نے مانچسٹر ایئر پورٹ پر روک لیا، تاہم بعد میں پی آئی اے حکام کی درخواست پر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق فضائی عملے کو نامکمل سفری دستاویزات کی بنا پر روکا گیا، روکے گئے فضائی عملے میں پائلٹس اور کیبن کریو شامل تھے۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق طیارہ فیری فلائٹ یعنی مسافروں کے بغیر مانچسٹر سے کراچی کیلئے پرواز کر چکا ہے، جبکہ اس معاملے میں پی آئی اے پر کوئی جرمانہ بھی عائد نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ پی آئی اے کا عملہ کراچی سے پرواز لےکر مانچسٹر پہنچا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں