0

کورونا وائرس: کھلاڑیوں کی کٹوتی کے بارے میں نہیں سوچ رہے: بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ

ڈھاکا(نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی مہلک وباء کے باعث عالمی سطح پر کھیلوں کے متعدد ایونٹس منسوخ ہو گئے ہیں جبکہ کھیلوں کی بڑی تنظیموں نے اپنے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کا اعلان کیا ہے، تاہم بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کے حوالے سے خبر آئی ہے، ٹائیگر بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی کٹوتی کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چودھری کا کہنا ہے بنگلادیشی بورڈ کی مالی حالت دوسرے بورڈز کے مقابلے میں بہت بہتر ہے، کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔واضح رہے کہ برطانوی فٹ بال لیگ انگلش پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی ہورہی ہے جب کہ انگلش کرکٹ بورڈ بھی اپنے کھلاڑیوں سمیت تمام اسٹاف کی تنخواہوں میں کٹوتی کا سوچ رہا ہے۔تاہم بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چودھری کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور سٹاف کی تنخواہوں میں کمی کے بارے ابھی نہیں سوچا،انہیں امید ہے کہ ایسے اقدامات کی ضرورت نہیں پڑے گی۔نظام الدین کا کہنا تھا کہ حالات کنٹرول ہونےکے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے فی الحال دوسرے بورڈز کے مقابلے میں بنگلادیشی بورڈ بہتر پوزیشن میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا نے جون اور نیوزی لینڈ نے اگست میں ہمارے ساتھ دو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے تاہم موجودہ صورتحال میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کی سیریز کھیلے جانے کا امکان نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں