کورونا کے باعث آسٹریلوی کرکٹرز شادیاں موخر کرنے پر مجبور

سڈنی(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کی عالمی وبا نے جہاں دنیا کے دیگر شعبہ ہائے زندگی کو متاثر کیا ہے وہیں آسٹریلیا کے کرکٹرز بھی اپنی شادیاں مؤخر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق آسٹریلیا میں اپریل کے مہینے کو شادیوں کا مہینہ تصویر کیا جاتا ہے تاہم کورونا وائرس کے باعث آٹھ کرکٹرز اپنی شادیوں کی تاریخ تبدیل کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔آسٹریلیا کے لیگ اسپنر ایڈم زمپا، وویمن ٹیم کی گیند باز جیس جانسن، جکسن برڈ، مچل سویپسن، اینڈریو ٹائی، ڈارسی شارٹ، کیٹلین فریئٹ، اور الیسٹر میکڈرومیٹ شامل ہیں۔خیال رہے کہ آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے باعث اب تک پانچ ہزار سے زائد لوگ کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 28 لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں