گلگت بلتستان میں کورونا کے 3 نئےکیس سامنے آگئے

اسلام آباد (نیو زڈیسک)گلگت بلتستان کے مشیر اطلاعات شمس میر کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا کے مزید 3 کیس سامنے آگئے۔ انکا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 193 ہوگئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 193 مریضوں میں سے 9 صحت یاب ہوگئے ہیں اور 3 وفات پاچکے ہیں۔ شمس میر نے کہا کہ نئے تصدیق شدہ مریضوں کا تعلق استور، نگر اور گلگت سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں